اردو

urdu

ETV Bharat / international

Live Grenade in Soldier Chest یوکرینی سرجن نے فوجی کے جسم سے زندہ گرینیڈ نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا

یوکرین میں روسی جنگ کے درمیان ایک معجزاتی آپریش کیا گیا، جس میں فوجی سرجن ایک فوجی کے سینے سے زندہ دستی بم کو باہر نکالنے میں کامیاب رہا، سرجری کافی خطرناک تھی کیونکہ دستی بم کسی بھی وقت پھٹ سکتا تھا۔

Ukrainian surgeon removes live grenade from soldier's chest
یوکرینی سرجن نے فوجی کے سینے سے زندہ دستی بم نکالا

By

Published : Jan 11, 2023, 9:04 PM IST

حیدرآباد: یوکرین کے ایک ڈاکٹر نے باخموت علاقے میں لڑائی کے دوران ایک فوجی کے سینے میں موجود زندہ دستی بم کو نکال کر معجزاتی سرجری کا مظاہرہ کیا ہے۔ سرجن اینڈری وربا یہ جاننے کے باوجود سرجری کے لیے تیار ہوگئے کہ دستی بم کسی بھی لمحہ پھٹ سکتا ہے۔ یوکرین میں نائب وزیر دفاع ہنا ملیار نے منگل کو ایک فیس بک پوسٹ میں کہا، دل کی ہر چوٹ جان لیوا نہیں ہوتی! فوجی ڈاکٹروں نے ایک فوجی کے جسم سے زندہ گرینیڈ نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا اور زخمی فوجی کو مزید بحالی اور صحت یابی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

وزیر نے کہا کہ یہ آپریشن یوکرین کی مسلح افواج کے ایک انتہائی تجربہ کار سرجن اینڈری وربا نے بغیر الیکٹرو کوگولیشن کے انجام دیا کیونکہ دستی بم کسی بھی لمحے پھٹ سکتا تھا۔ الیکٹرو کوگولیشن سرجری میں ایک ایسا عمل ہے جو خون بہنے پر کنٹرول اور غیر معمولی نقصانات سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ متاثرہ فوجی پر اس کا استعمال اس لیے نہیں کیا جا سکتا تھا کیونکہ یہ دستی بم کو متحرک کر سکتا تھا۔

اطلاعات کے مطابق دستی بم ایک اسالٹ رائفل سے منسلک گرینیڈ لانچر سے داغا گیا تھا۔ گرینیڈ پھٹنے کے خطرے کے پیش نظر دو دیگر فوجیوں کی کمپنی میں سرجری کی گئی۔سوشل میڈیا پر صارفین حیران ہیں اور سرجن کی کافین تعریفیں کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، خدا کا شکر ادا کرو! وہ واقعی ایک شکر کا مستحق ہے۔ سرجن کے ہاتھوں کی صفائی کے لیے خدا کا شکریہ۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ خدا اس ڈاکٹر کی حفاظت کرے اور وہ اس جیسے مزید ڈاکٹر بھیجے، خدا یوکرین کے لوگوں کا بھلا کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details