کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں اور ترکی کے صدر رجب طیب اردغان سے الگ الگ بات چیت کی ہے۔ زیلنسکی نے اتوار کو ٹویٹ کیا کہ انہوں نے میخواں کے ساتھ یوکرین کے دس قدمی فارمولے کے نفاذ اور دفاع و توانائی کے استحکام پر تعاون کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ Ukrainian President Talk With Turkey President
اردغان کے ساتھ بات چیت میں یوکرین کے بچوں کو پناہ دینے اور شہروں کے لئے سینکڑوں جنریٹرز فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ زیلنسکی اور مسٹر اردغان نے یوکرین سے اناج کے پروگرام اور بحیرہ اسود کے اناج کی برآمد کے معاہدے کی ممکنہ توسیع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔