اردو

urdu

ETV Bharat / international

Sanction on Russian President and Officials: زیلنسکی نے روسی صدر اور افسران پر پابندی لگانے کے حکم نامے پر دستخط کیے - روس یوکرین جنگ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی Ukrainian President Zelensky نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سمیت 200 سے زیادہ روسی حکام پر پابندیاں عائد کردی ہیں، جس کی وجہ سے یہ لوگ اب یوکرین میں کسی بھی طرح کی کاروباری سرگرمی کو آپریٹ نہیں کرسکیں گے۔Sanction on Russian president and Officials

Ukrainian president Zelensky
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی

By

Published : Jun 10, 2022, 6:35 PM IST

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی Ukrainian president Zelensky نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور 200 سے زیادہ روسی حکام پر پابندیاں لگانے والے دو الگ الگ فرمانوں پر دستخط کیے ہیں۔ صدر کی پریس سروس نے یہ اطلاع دی۔ اس پابندی کے تحت روس کے ممنوعہ افراد یوکرین میں کسی بھی طرح کی کاروباری سرگرمی کوآپریٹ نہیں کرسکیں گے، جیسے کہ درآمد و برآمد پر پابندی سمیت ممنوعہ افراد یوکرین میں کسی جائیداد کے حقدار نہیں ہوں گے ۔Sanction on Russian president and Officials

پابندیوں میں یوکرین میں روسیوں کے اثاثوں کو قرق کرنے اور ریڈیو فریکوئنسی پر پابندی بھی شامل ہے۔ جمعرات کو دستخط کیے گئے حکم نامے کے مطابق، روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن اور کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف سمیت 34 اعلیٰ روسی حکام پر اسی طرح کی پابندیاں نافذ ہوں گی۔ اس کے علاوہ فرمان میں 263 اعلیٰ تعلیمی اداروں پر پابندی جاری کی گئی ہے۔ اس کے تحت روسی تعلیمی ادارے یوکرین میں کسی بھی تعلیمی ادارے کے ساتھ ثقافتی، سائنس اور کھیل جیسے مضامین کا تبادلہ نہیں کر سکتے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: Zelenskyy Address In Davos: یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس پر زیادہ سے زیادہ پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details