کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی کمیشن کے یوکرین کے لیے اگلے سال کے لئے 18 ارب یورو تک کے امدادی پیکیج کی تجویز کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔زیلنسکی نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا، '2023 کے لیے 18 ارب یورو کے مالیاتی امدادی پیکج کا اعلان کرنے پر یورپی کمیشن اور اس کے صدر ارسلا وان ڈیر لیین کا مشکور ہوں۔' Eighteen Billion support package to Ukraine
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ یوکرین کے ساتھ یورپی یونین کی "حقیقی یکجہتی" کی عکاسی کرتا ہے۔اس سے پہلے دن میں، یورپی کمیشن نے یوکرین کو امدادی پیکج کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ماہانہ اوسطاً 1.5 ارب یورو کی مدد سے یوکرین کو 2023 کے لیے اپنی قلیل مدتی فنڈنگ کی ضروریات کے ایک اہم حصے کوپورا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیکج کی تجاویز پر عمل درآمد سے قبل یورپی پارلیمنٹ اور یورپی کونسل کی منظوری درکار ہے۔