اردو

urdu

By

Published : Jun 27, 2022, 9:50 PM IST

ETV Bharat / international

Ukraine Russia War: یوکرین نے روس کے ساتھ جوہری سیفٹی معاہدہ ختم کیا

یوکرین کے اسٹیٹ نیوکلیئر ریگولیٹری انسپکٹوریٹ نے بتایا کہ روس کے ساتھ جوہری سکیورٹی سے متعلق بعض معاہدوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ پہلا معاہدہ 19 ستمبر 1996 کو ویانا میں ہوا تھا اور دوسرا معاہدہ 14 اگست 2002 کو ہوا تھا۔ Ukraine terminates agreements with Russia

Ukraine terminates nuclear safety agreements with Russia
یوکرین نے روس کے ساتھ جوہری سیفٹی معاہدہ ختم کیا

کیف: یوکرین نے روس کے ساتھ نیوکلیئر سیفٹی سے متعلق اپنے دو معاہدے ختم کر دیے ہیں۔ یوکرین کے اسٹیٹ نیوکلیئر ریگولیٹری انسپکٹوریٹ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ "اسٹیٹ نیوکلیئر ریگولیٹری انسپکٹوریٹ نے روس کے ساتھ جوہری سکیورٹی سے متعلق بعض معاہدوں کو ختم کر دیا ہے۔"Ukraine terminates agreements with Russia

پہلا معاہدہ یوکرین کی وزارت برائے ماحولیاتی تحفظ اور نیوکلیئر سیکیورٹی اورجوہری و ریڈیشن سیفٹی کے لئے روس کی فیڈرل نگرانی کے درمیان 19 ستمبر 1996 کو ویانا میں ہوا تھا۔ وہیں دوسرامعاہدہ 14 اگست 2002 کو روس میں یوکرین کے اسٹیٹ نیوکلیئر ریگولیٹری انسپکٹوریٹ اور روس کی وفاقی نگرانی کے درمیان پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کو استعمال کرتے وقت سیفٹی ریگولیشن کے شعبے میں معلومات اور تعاون کے تبادلے پر ہوا تھا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: یوکرین کا ہر شہری اب فوجی ہے، زیلینسکی

ABOUT THE AUTHOR

...view details