اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War یوکرین نے ڈونیٹسک میں پندرہ راکٹ فائر کیے

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ یوکرین کی فوج نے گذشتہ روز ڈونیٹسک شہر میں ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم سے 15 راکٹ فائر کیے۔ rockets fire at Donetsk

یوکرین نے ڈونیٹسک میں پندرہ راکٹ فائر کیے
یوکرین نے ڈونیٹسک میں پندرہ راکٹ فائر کیے

By

Published : Mar 19, 2023, 12:10 PM IST

ڈونیٹسک:یوکرین کی فوج نے ڈونیٹسک شہر کے کیرووسکی ضلع میں ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم (ایم ایل آر ایس) سے 15 راکٹ فائر کیے۔ یہ جانکاری یوکرین میں جنگی جرائم (جے سی سی سی) سے متعلق مسائل کے کنٹرول اور کوآرڈینیشن کے لئے قائم مشترکہ مرکز کے لئے ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک (ڈی پی آر) مشن نے دی ہے۔ مشن نے ٹیلی گرام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ’’یوکرین کی جانب سے ہفتہ کو 21:23 بجے کراسنوگوروکا - ڈونیٹسک شہر (کیرووسکی ضلع) کو ہدف بناکر ایم ایل آر ایس سے 15 راکٹ داغے گئے۔ ڈی پی آر مشن نے بعد میں بتایا کہ یوکرائنی فوجیوں نے کیرووسکی ضلع میں رات بھر 155 ملی میٹر نیٹو کیلیبر کے تین گولے داغے۔

مشن کے مطابق اتوار کو علی الصبح مقامی وقت کے مطابق 00:45 بجے گولہ باری درج کی گئی۔ مشن نے جے سی سی سی کو بتایا کہ یوکرین کے فوجیوں نے ڈونیٹسک کے کیرووسکی ضلع میں ایک ایم ایل آر ایس سے 10 راکٹ فائر کیے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری 2022 سے تنازعہ جاری ہے۔ وہیں یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 9 مارچ کو 81 میزائلیں داغیں۔ روسی فوج نے یوکرین کے کئی شہروں میں میزائل فائر کیے۔ بتا دیں کہ امریکہ گزشتہ ایک سال سے روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ 20 سے 22 مارچ تک روس کے دورے پر ہوں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details