لندن: برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ کی اسپیشل ایئر سروس (ایس اے ایس) کور کے کمانڈوز نے افغانستان میں دوران قیام 54 افغان شہریوں Afghan Civilians کو مشکوک حالات میں قتل کیا، لیکن اعلیٰ فوجی حکام نے اس سے آگاہ ہونے کے باوجود اسے چھپایا۔ پاکستان کے اخبار ڈان میں شائع خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق 4 سال تک جاری رہنے والی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا کہ طویل جنگ کے دوران رات گئے چھاپوں میں ایس اے ایس کے فوجیوں کی جانب سے غیر مسلح افغان مردوں کو آئے روز گولی مار کر ہلاک کیا جاتا تھا اور ان کی لاشوں پر ہتھیار رکھ دیے جاتے تھے تاکہ جرائم کا جواز پیش کیا جاسکے۔UK Forces Killed Dozens Afghan Detainees
رپورٹ میں کہا گیا کہ اُس وقت یو کے اسپیشل فورسز UK special forces کے سربراہ جنرل مارک کارلٹن اسمتھ سمیت سینئر افسران ایس اے ایس کے اندر کارروائیوں کے بارے میں خدشات سے آگاہ تھے، لیکن ملٹری پولیس کو آگاہ کرنے میں ناکام رہے۔ بی بی سی نے کہا کہ برطانیہ کے قانون کے مطابق کسی کمانڈنگ افسر کے لیے فوجی پولیس کو ممکنہ جنگی جرائم کے بارے میں مطلع نہ کرنا ایک قابل سزا جرم ہے۔ گزشتہ ماہ برطانوی فوج کے سربراہ کی حیثیت سے ریٹائر ہونے والے کارلٹن اسمتھ نے 'بی بی سی' کے پروگرام 'پینوراما' پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کی تحقیقات عدالتی دستاویزات، لیک ہونے والی ای میلز اور افغانستان میں اس کے اپنے صحافیوں کے آپریشن کی جگہوں کے سفر پر مبنی ہیں۔
وزارت دفاع نے کہا کہ افغانستان میں برطانوی افواج کے طرز عمل سے متعلق پیشگی تحقیقات میں الزامات عائد کرنے کے لیے شواہد ناکافی ہیں۔ وزارت دفاع نے بی بی سی کو ایک بیان میں کہا کہ ’کوئی نیا ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے لیکن سروس پولیس نئے شواہد سامنے آنے پر کسی بھی الزامات پر غور کرے گی‘۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی مسلح افواج نے افغانستان میں جرأت اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ خدمات انجام دیں اور ہم انہیں ہمیشہ اعلیٰ ترین معیار پر فائز رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: