لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن UK PM Boris Johnson نے متنبہ کیا ہے کہ یوکرین میں تنازع مزید گہرا ہو سکتا ہے اور اسی کے ساتھ مغربی ممالک سے کیف کے لیے مدد کا ہاتھ آگے بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ جانسن نے دی سنڈے ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا’’ فی الحال وقت کا کردار بہت اہم ہے۔ سب کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ کیا یوکرین روس کے مقابلے زیادہ تیزی سے اپنی سرزمین کا دفاع کرنے کے قابل ہو پائے گا؟ کیا اس کی جوابی کارروائی کی صلاحیت بڑھے گی؟ ہمارا کام یوکرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے‘‘۔UK PM Appeals More Aid to Ukraine
انہوں نے یوکرین میں طویل جنگ کے بارے میں متنبہ کیا اور ساتھ ہی چار نکاتی منصوبے کا بھی خاکہ پیش کیا جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یوکرین کے پاس آخری وقت تک میدان جنگ میں رہنے کے لیے بہتر حکمت عملی ہو۔ اس منصوبے کے تحت یوکرین کی مالی مدد کرنا، ہتھیار وغیرہ فراہم کرنا، تکنیکی مدد فراہم کرنا، انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا، یوکرین کی معیشت کو سہارا دینا اور یوکرین میں پھنسی تقریباً 25 میلین ٹن گندم کو باہر نکالنا بھی شامل ہے۔