اردو

urdu

ETV Bharat / international

Funeral of Queen Elizabeth ملکہ الزابتھ دوم کی آخری رسومات میں چین بھی مدعو، برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ ناراض - ای ٹی وی بھارت اردو

برطانیہ کی سب سے پرانی سیاسی پارٹی ٹوری کے چند سینیئر رہنماؤں نے خارجہ سکریٹری کو خط لکھ کر ملکہ الزابتھ دوم کی آخری رسومات میں چین کو مدعو کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ Funeral of Queen Elizabeth

UK MPs angry over invitation to China for funeral of Queen Elizabeth
ملکہ الزابتھ دوم کی آخری رسومات میں چین بھی مدعو، برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ ناراض

By

Published : Sep 16, 2022, 4:11 PM IST

لندن: برطانوی پارلیمنٹ کے چند اراکین نے چین کو ایغور اقلیتی طبقے کی نسل کشی کا مجرم قرار دیتے ہوئے ملکہ الزابتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے چین کو بھیجے گئے دعوت نامے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ اس کمیونسٹ ملک کو مدعو کرنا انتہائی حیران کن قدم ہے۔ برطانیہ کی سب سے پرانی سیاسی پارٹی ٹوری کے سینئر لیڈران ٹم لاٹن اور سر ایان ڈنکن اسمتھ ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے خارجہ سکریٹری کو خط لکھ کر اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔Funeral of Queen Elizabeth

چینی صدر شی جن پنگ ملکہ الزابتھ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لیے مدعو مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں، تاہم ان کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔ جن پنگ اس ہفتے قزاقستان اور ازبکستان کے دورے پر ہیں۔ چین میں کووڈ-19 کی وبا شروع ہونے کے بعد وہ پہلی مرتبہ چین سے باہر جا رہے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم لِز ٹرس کے سرکاری ترجمان نے کہا کہ یہ شاہی محل کے لیے مہمانوں کی فہرست تیار کرنے کے لیے تھا اور جن ممالک کے ساتھ برطانیہ کے سفارتی تعلقات ہیں انہیں اپنے مندوب بھیجنے کی دعوت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Queen Elizabeth II Funeral ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی

دریں اثناء، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نائب صدر وانگ کیشان کے ملکہ کی آخری رسومات میں شریک ہونے کی امید ہے۔ بدھ کے روز چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details