ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / international

Permanent UNSC Seat برطانیہ نے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے بھارت کی حمایت کا اعادہ کیا - یو این ایس سی کی مستقل رکنیت

برطانیہ نے بھارت، جرمنی، جاپان اور برازیل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی ​​مستقل نشستوں کے قیام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور ساتھ ہی مستقل و غیر مستقل دونوں زمروں میں کونسل کی توسیع پر بھی زور دیا ہے۔ Permanent UNSC Seat

Etv Bharat
اقوام متحدہ میں برطانوی سفیر باربرا ووڈورڈ
author img

By

Published : Nov 18, 2022, 8:01 PM IST

نئی دہلی: برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اس نے یو این ایس سی کو مستقل اور غیر مستقل دونوں زمروں میں توسیع دینے کا مطالبہ کیا ہے، وہیں جرمنی، جاپان اور برازیل کے لیے مستقل رکنیت کی بھی حمایت کی ہے۔ یہ اطلاع اقوام متحدہ میں برطانوی سفیر باربرا ووڈورڈ نے دی ہے۔Permanent UNSC Seat

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا موقف واضح ہے کیونکہ ان کا ملک طویل عرصے سے یو این ایس سی کے دونوں زمروں میں توسیع کا خواہاں ہے۔ انہوں نے جمعرات کو سلامتی کونسل میں اصلاحات پر یو این ایس سی کی سالانہ بحث کے دوران اپنے خطاب میں کہا، ہم بھارت، جرمنی، جاپان اور برازیل کے لیے نئی مستقل نشستوں کے ساتھ ساتھ کونسل میں مستقل افریقی نمائندگی کی حمایت کرتے ہیں۔

جمعرات کو جنرل اسمبلی نے اپنے سالانہ مباحثے کا آغاز کیا جس میں مقررین نے 15 رکنی سلامتی کونسل میں توسیع اور اس کے کام کرنے کے طریقوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا، اقوام متحدہ میں بھارت کی مستقل نمائندہ، سفیر روچیرا کمبوج نے جی 4 ممالک بشمول برازیل، جرمنی، جاپان اور بھارت کی جانب سے بات کی۔ انہوں نے چار دہائیوں کی مساوی نمائندگی کے بعد بھی خاطر خواہ کام نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Jaishankar in UN یو این ایس سی اصلاحات کو روکا نہیں جانا چاہئے، جے شنکر

انہوں نے کہا کہ "نمائندگی قانونی حیثیت اور تاثیر کے لیے ایک ناگزیر پیشگی شرط ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی اصلاحات جتنی دیر تک تعطل کا شکار ہوگی، نمائندگی میں اس کا خسارہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ بھارت کے مستقل نمائندے نے زور دیا کہ یہ مناسب وقت ہے کہ سلامتی کونسل کو اس کے چارٹر کی ذمہ داری کے مطابق پوری رکنیت کی جانب سے کام کرنے کے لیے لایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details