کمپالا: یوگنڈا میں مہلک ایبولا وائرس انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب چار نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 15 ہو گئی ہے۔Ebola Cases In Uganda
یہ اطلاع ملک کی وزارت صحت نے دی۔ ہفتہ کی شام دیر گئے وزارت کی طرف سے کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ایبولا انفیکشن کے 29 فعال معاملے سامنے آئے ہیں اور 19 کی موت ہو چکی ہے۔ تمام مشتبہ افراد کی موت ایبولا وائرس انفیکشن کی وجہ سے ہوئی۔ 19 ستمبر کو جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد 24 سالہ نوجوان کی موت 20 ستمبر کو ہوئی تھی۔ اس کے بعد 20 ستمبر کو ملک میں اس مہلک بیماری کے پھیلنے کا اعلان کیا گیا۔