اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں ایک گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک مقامی سیاست داں، سرکاری افسران اور پولیس سمیت کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ پنجگور کے ڈپٹی کمشنر امجد سومرو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ شرپسندوں نے بالگتر یونین کونسل کے چیئرمی اشتیاق یعقوب اور شادی کی تقریب سے واپس آنے والے دیگر افراد کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے ریموٹ سے دھماکہ خیز ڈیوائس نصب کی تھی۔ انہوں نے نے کہا کہ جیسے ہی گاڑی بالگتر علاقے کے چکر بازار میں پہنچی تو ڈیوائس میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں یوسی چیئرمین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ جان بحق افراد میں سے 6 کا تعلق بالگتر اور ایک کا تعلق پنجگور پروم سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں یونین کونسل بالگتر کے چئیرمین اشتیاق یعقوب سمیت 6 افراد شامل ہیں جو آپس میں رشتے دار تھے ان کا تعلق ضلع کیچ نلی بازار سے ہے جبکہ ایک پنجگور کا رہائشی ہے اور مقتولین نزدیکی گاؤں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔ ڈان نیوز کے مطابق لیویز کے مطابق یونین کونسل بالگتر کے چئرمین اسحٰق یعقوب اور ان کے ساتھی شادی کی تقریب سے آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب بارودی مواد سے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چیئرمین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔