ابوظہبی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا محمد بن راشد خلائی مرکز (ایم بی آر ایس سی) اگلے ہفتے روس کے ووستوچن کاسموڈروم سے سویوز-2 راکٹ کے ذریعے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا۔ حکومت دبئی کے میڈیا آفس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ میڈیا آفس نے ٹویٹ کیا ’’27 جون کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق سہ پہر 3:34 بجے، ایم بی آر خلائی مرکز سویوز-2 راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے روس کے ووستو چن کاسموڈروم سے اپنا پہلا مشن پی ایف آئی- ڈیمولانچ کرے گا‘‘۔
دفتر نے کہا کہ یہ پہل کی قیادت مشترکہ طور پر ایم بی آر ایس سی اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے بیرونی خلائی امور کے ذریعے کی جائے گی جو ’’عالمی تعاون میں سب سے آگے ہوگی، خلائی رسائی فراہم کرے گی اور منفرد خلائی ٹیکنالوجیز کی پائیدار ترقی کو تیز کرے گی‘‘ ۔ ایم بی آر ایس سی نے ٹویٹر پر کہا کہ ماڈیولر سیٹلائٹ پلیٹ فارم 2022 میں او کیو ٹیکنالوجی اور اسٹیم جیٹ کے اشتراک سے ایک پے لوڈ ہوسٹنگ پہل کے حصے کے طور پر بنایا گیا تھا، جو دنیا کا پہلا عالمی سیٹلائٹ 5جی آپریٹر ہے، جو انٹرنیٹ آف تھنگز کمیونیکیشن پے لوڈ فراہم کرے گا۔ 5جی کا استعمال دور دراز علاقوں میں موجود انٹرنیٹ سے منسلک آلات سے جمع کردہ ڈیٹا کو مدار میں ذخیرہ کرنے اور آگے بھیجنے کے لیے کیا جائے گا۔