ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہلا خلیجی ملک بن گیا ہے جہاں منکی پوکس کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ صحت کے حکام نے اعلان کیا کہ انہوں نے حال ہی میں مغربی افریقہ کا دورہ کرنے والے ایک مسافر میں منکی پوکس کا ایک کیس پایا ہے۔ حالانکہ وہ زیر علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی وباء سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ یوروپ اس کے ساتھ ساتھ جمہوریہ چیک اور سلووینیا میں بھی منکی پوکس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے لیکن عام آبادی کے لیے خطرہ کم ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق ابھی تک 12 ممالک میں منکی پوکس Monkeypox Cases کے 92 کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے لیکن ابھی تک اس وائرس کی وجہ سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ممالک کے لیے مزید رہنمائی اور سفارشات فراہم کی جائے گی تاکہ منکی پوکس Monkeypox کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔