اردو

urdu

ETV Bharat / international

UAE Field Hospital in Turkey یو اے ای نے ترکی متاثرین کے لیے سب سے بڑا فیلڈ اسپتال کھولا - UAE opens largest field hospital

امارات نیوز ایجنسی (وام) نے منگل کے روز اطلاع دی کہ ترکیہ میں غازی عنتاب کے ضلع اصلاحی میں امارات ریلیف فیلڈ اسپتال نے زلزلے سے متاثرہ افراد کو نفسیاتی بحالی سمیت طبی دیکھ بھال کی دیگر خدمات مہیا کرنا شروع کرچکے ہیں۔ UAE Opens Largest Field Hospital To Help Turkish Victims

:یواے ای نے ترکی متاثرین کے لیے سب سے بڑا فیلڈ اسپتال کھولا
:یواے ای نے ترکی متاثرین کے لیے سب سے بڑا فیلڈ اسپتال کھولا

By

Published : Feb 15, 2023, 10:34 AM IST

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ترکی میں گذشتہ ہفتے آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے سب سے بڑا فیلڈ اسپتال کھولا ہے۔ امارات نیوز ایجنسی (وام) نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ ترکیہ میں غازی عنتاب کے ضلع اصلاحی میں امارات ریلیف فیلڈ اسپتال نے زلزلے سے متاثرہ افراد کو نفسیاتی بحالی سمیت طبی دیکھ بھال کی خدمات مہیا کرناشروع کر چکے ہیں۔ ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 37 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ امارات ریلیف فیلڈ ہسپتال کے کمانڈر اسٹاف بریگیڈیئر ڈاکٹرعبداللہ الغیثی کے مطابق اسپتال ترکیہ کی وزارت صحت اورڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے ساتھ رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں:Financial Aid to Earthquake Victims افغانستان ہلال احمر کی طرف سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی نقد امداد

چالیس ہزار مربع میٹر پر محیط اس طبی مرکز میں مختلف شعبوں کے 15 ڈاکٹر اور 60 نرسیں اور تکنیکی معاونین موجود ہیں۔اس میں متعدد تشخیصی اور علاج کی خدمات پیش کی جارہی ہیں ہے۔ان میں ہنگامی اور سرجیکل آپریشن ، اور انتہائی نگہداشت شامل ہیں۔زلزلے کے متاثرین کو ضروری نفسیاتی مدد فراہم کرنے کے لیے اسپتال میں ایک نفسیاتی کلینک بھی قائم کیا گیا ہے۔مریضوں کے وارڈ میں 50 عام مرض کے بستر اور چار آئی سی یو بستر ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details