اردو

urdu

ETV Bharat / international

Fire breaks out in UAE یو اے ای کے رہائشی عمارت میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں

متحدہ عرب امارات کے عجمان کی رہائشی عمارت میں لگنے والی بھیانک آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ اس حادثے میں ابھی تک جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

UAE: Fire breaks out in Ajman residential building, brought under control
یو اے ای کے رہائشی عمارت میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں

By

Published : Jun 27, 2023, 4:43 PM IST

یو اے ای کے رہائشی عمارت میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں

عجمان: متحدہ عرب امارات کے عجمان میں ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، یہ واقعہ عجمان ون کمپلیکس کے ٹاور 02 پر پیش آیا۔ سول ڈیفنس اور پولیس افسران نے آگ پر مؤثر طریقے سے قابو پالیا اور ابھی تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ عجمان پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز بریگیڈیئر عبداللہ سیف نے بتایا کہ ایک موبائل پولیس اسٹیشن جائے حادثہ پر پہنچا دیا گیا، جہاں مقامی لوگ چیزوں کے نقصان کا اندراج کرا سکتے ہیں اور سرٹیفیکیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ موبائل اسٹیشن نے سائٹ کو محفوظ بنانے میں بھی مدد کی ہے۔

امارات کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ہلال احمر کے تعاون سے سات بسیں ٹاور 02 سے متاثرہ رہائشیوں کو عجمان اور شارجہ کے ہوٹلوں تک پہنچانے کے لیے فراہم کی تھیں۔ یہ واقعہ متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کی جانب سے عمارتوں میں آگ لگنے کی اعداد و شمار ظاہر کرنے کے چند دن بعد سامنے آیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں 3,000 سے زائد واقعات، 2021 میں 2,090 اور 2020 میں 1,968 واقعات رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ زیادہ تر آگ رہائشی علاقوں سے لگی۔ گھروں اور اپارٹمنٹس میں 1,385 واقعات، تجارتی عمارتوں میں 256 آتشزدگی، 153 فارموں میں، اور 122 عوامی خدمات کی سہولیات میں۔ وزارت کے اعداد و شمار میں اس واقعے کے دوران ہونے والی ہلاکتوں یا زخمیوں کا کوئی حساب نہیں تھا۔ خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق، اس سال اپریل میں دبئی میں ایک رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کو بڑے پیمانے پر لپیٹ میں لینے کے بعد سولہ افراد ہلاک اور کم از کم نو زخمی ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details