اردو

urdu

ETV Bharat / international

Typhoon Doksuri:چین میں شدید بارش سے 11 افراد ہلاک، 27 لاپتہ - Typhoon Doksuri in chaina

شہرمیں طوفان ڈوکسوری کے زیر اثر 29 جولائی سے خاص طور پرمغربی، جنوب مغربی اور جنوبی حصوں میں مسلسل شدید بارش ہو رہی ہے۔ کل لاپتہ ہونے والے 27 افراد میں مینٹوگو میں 13، چانگپنگ میں 10 اور فانگشان میں چار افراد شامل ہیں۔

چین میں شدید بارش سے 11 افراد ہلاک، 27 لاپتہ
چین میں شدید بارش سے 11 افراد ہلاک، 27 لاپتہ

By

Published : Aug 1, 2023, 1:47 PM IST

بیجنگ:چین میں موسلادھاربارش سے اب تک 11 لوگوں کی موت چکی ہے جبکہ، 27 دیگر افراد لاپتہ ہیں۔ مقامی ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اموات کی زیادہ سے زیادہ تعداد، مینٹوگو میں ہوئی اور فانگشن میں دو کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے علاوہ چانگپنگ ضلع میں چار اور ہیڈیان ضلع میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ لاپتہ ہونے والے 27 افراد میں مینٹوگو میں 13، چانگپنگ میں 10 اور فانگشان میں چار افراد شامل ہیں۔

شہر میں طوفان ڈوکسوری کے زیر اثر 29 جولائی سے خاص طور پر مغربی، جنوب مغربی اور جنوبی حصوں میں مسلسل شدید بارش ہو رہی ہے۔

منگل کی صبح 6 بجے تک بیجنگ میں اوسط بارش 257.9 ملی میٹر درج کی گئی، جبکہ شہری علاقوں میں اوسط بارش 235.1 ملی میٹر تھی۔ مینٹوگو اور فانگشن میں اوسط بارش بالترتیب 470.2 ملی میٹر اور 414.6 ملی میٹر تک پہنچ گئی۔ بارش کی وجہ سے شہر بھر میں تقریباً 127,000 افرادکو دوسری جگہ ٹھہرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Doksuri Typhoon in China چین میں ڈوکسوری طوفان سے آٹھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی چین میں 44 مکانات منہدم ہوئے ہیں اور 178 مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے کل 42 کروڑ 80 لاکھ یوآن (تقریباً 59.99 ملین امریکی ڈالر) کا براہ راست اقتصادی نقصان ہواہے۔

یواین آئی۔ م س

ABOUT THE AUTHOR

...view details