اردو

urdu

ETV Bharat / international

Atlanta Shooting اٹلانٹا میں فائرنگ سے دو نوجوان ہلاک - اٹلانٹا میں فائرنگ سے دو نوجوان ہلاک

امریکہ کی ریاست جارجیا کے اٹلانٹا میں ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس کے قریب فائرنگ میں 14 اور 16 سال کی عمر کے دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق اس وقت حملہ آوروں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے لیکن حکام کا خیال ہے کہ حملہ آور کئی تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 18, 2022, 7:18 PM IST

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست جارجیا کے اٹلانٹا میں ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس کے قریب فائرنگ میں 14 اور 16 سال کی عمر کے دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔ فاکس نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی شام سوشل میڈیا پر جھگڑے کے بعد پیش آیا اور اس میں ملوث کچھ متاثرین اٹلانٹا پبلک اسکول کے طالب علم تھے۔Two youths killed In Atlanta

اے بی سی نیوز نے اٹلانٹا کے ڈپٹی چارلس ہیمپٹن جونیئر کے حوالے سے بتایا کہ ایک 14 سالہ لڑکا اور ایک 16 سالہ لڑکا جائے واقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ایک 11 سالہ لڑکا، ایک 15 سالہ لڑکی اور ایک 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔

ہیمپٹن جونیئر نے صحافیوں کو بتایاکہ 'یہ واقعہ ہمارے نوجوانوں کے ہاتھوں میں بہت زیادہ بندوقوں کے ہونے کا نتیجہ ہے۔' امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت حملہ آوروں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے لیکن حکام کا خیال ہے کہ حملہ آور کئی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Chicago School Shooting شکاگو کے اسکول میں فائرنگ، دو طالب علم ہلاک

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details