سیول: جنوبی کوریا کے وسطی شہر ڈیجیون کے ایک آؤٹ لیٹ مال میں پیر کو آگ لگنے سے دو افراد ہلاک اور ایک شدید طور پر زخمی ہو گیا جبکہ چار دیگر لاپتہ ہیں۔ یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، آگ دارالحکومت سیول سے تقریباً 160 کلومیٹر جنوب میں ڈیجیون کے ایک آؤٹ لیٹ اسٹور میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 45 منٹ پر لگی۔ Fire At Mall in Daejeon
حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دو افراد کو قریبی اسپتال بھیجا گیا، جنہیں بعد میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ ایک اور شخص شدید زخمی ہے جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس کے علاوہ چار لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔