مغربی کنارہ: قبلہ اول میں اسرائیلی فوج نے اپنی بربریت جاری رکھتے ہوئے 2 اور فلسطینی نوجوانوں کو ہلاک کر دیا۔الجزیرہ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں الگ الگ واقعات میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔Two Palestinians Kills
وزارت صحت نے جمعے کے روز بتایا کہ ایک 14 سالہ نوجوان عادل ابراہیم داؤد کو شمالی مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں گولی مار دی گئی اور دوسرے 17 سالہ نوجوان مہدی لدادویہ کو رام اللہ کے قریب المزرعہ الغربیہ گاؤں میں گولی ماری گئی۔اسرائیلی فورسز نے زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد دینے پر پیرامیڈکل اسٹاف کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جمعہ کے روز قلقیلیہ کے قریب معمول کی سرگرمیاں کر رہی تھی، جب ایک مشتبہ شخص نے فورسز پر آتش گیر مادے سے بھری بوتل پھینک دی، جس کا جواب میں اس پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔