اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کوآرڈینیشن آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا کہ یمن میں 20 لاکھ افراد جولائی اور ستمبر کے درمیان انسانی امداد حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بتایا گیا کہ یمن میں 20 لاکھ افراد مطلوبہ منظوری میں تاخیر کی وجہ سے انسانی امداد سے محروم ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ضرورت مندوں کو انسانی امداد کی فراہمی میں پیش آنے والے زیادہ تر مسائل "بیوروکریٹک رکاوٹوں" سے پیدا ہوئے ہیں۔Humanitarian crisis in Yemen
بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی کارکنوں کو درپیش مشکلات میں گزشتہ مہینوں کے مقابلے جولائی تا ستمبر کے دوران اضافہ ہوا اور اس عرصے کے دوران یمن کے 19 صوبوں میں 673 واقعات پیش آئے ہیں۔ بتایا گیا کہ ان میں سے 307 واقعات انسانی امداد کی نقل و حرکت میں رکاوٹ کے باعث ہوئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق انسانی امداد کی نقل و حرکت کے حوالے سے 94 فیصد واقعات حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں دیکھے گئے اور حوثیوں نے یمن میں انسانی امداد کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو کسی قریبی مرد رشتہ دار کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔