بغداد: عراق کے دار الحکومت بغداد شہر کے قریب جمعہ کو نا معلوم بندوق برداروں کے حملے میں 2 لوگ ہلاک ہوگئے جب کہ اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع نے یہ خبر دی ہے۔ شمالی بغداد آپریشنز کمانڈ کے الحیداری نے بتایا کہ مسلح افراد نے المشہدانی قبیلے کے رہنما شیخ سعید المشہدانی پر شام کے وقت اس وقت حملہ کیا جب وہ بغداد سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں واقع گاؤں الطارمية میں اپنے فارم کی طرف جا رہے تھے۔ المشہدانی کو سینے میں گولی لگی اور انہیں اسپتال لے جایا گیا، جب کہ ان کا ایک ساتھی ہلاک ہوگیا۔ بعد ازاں سکیورٹی فورسز کو موقع پر ایک کسان کی لاش بھی ملی۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ المشہدانی فارم پر کام کرنے والے کسان کو بندوق برداروں نے گولی مار دی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کا تعلق اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گردوں سے تھا۔ سیکیورٹی فورسز واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
Attack by Armed men in Iraq عراق میں مسلح افراد کے حملہ میں دو ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب جمعہ کو نامعلوم بندوق برداروں کے حملہ میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ Two Killed in an Attack by Armed men in Iraq
Published : Sep 16, 2023, 4:35 PM IST
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ اسی سال تین ماہ قبل جون کی 11 تاریخ کو عراق کے شمالی صوبہ کرکوک میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ میں 2 فوجی اہلکار ہلاک و تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ عراقی فوج نے جون کی 11 بروز اتوار کو یہ اطلاع دی تھی۔ عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سے متعلق میڈیا آؤٹ لیٹ سکیورٹی میڈیا سیل نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ واقعہ بغداد سے 250 کلو میٹر شمال میں کرکوک کے شمال مغرب سمت میں واقع الدیبیس کے علاقہ میں ہفتہ کی رات پیش آیا۔ آئی ایس کے عسکریت پسندوں نے ایک فوجی چوکی پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی تھی۔ بیان کے مطابق ایک فوجی کمیٹی واقعے کی تحقیقات کے لیے جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔
یو این آئی