اسرائیل کے دارلحکومت تل ابیب میں ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں،فوری طور پرفائرنگ کے محرک کا پتا نہیں چل سکا لیکن یہ حملہ فلسطینیوں کے حالیہ متعدد مہلک حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تل ابیب شہر کے وسط میں’’متعدد مقامات‘‘پر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔Two killed, Eight wounded in Tel Aviv shooting
فائرنگ کا ایک واقعہ تل ابیب کی ڈزنگوف اسٹریٹ پر رونما ہوا ہے۔یہ شہر کا ایک مرکزی راستہ اور ویک اینڈ منانے والوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔
مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں تین سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں، اور اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔انھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں۔