اردو

urdu

ETV Bharat / international

Two Dead In Knife Attack لاس ویگاس میں چاقو کے حملے میں دو افراد ہلاک، چھ زخمی - امریکہ میں لاس ویگاس اسٹریپ کی خبر

لاس ویگاس اسٹریپ میں واقع وائن کیسینو کے سامنے چاقو سے حملے میں دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور جائے واقع سے ایک بڑا کچن چاقو برآمد کیا گیا ہے۔Two Dead In Knife Attack

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 7, 2022, 6:59 PM IST

لاس اینجلس: امریکہ میں لاس ویگاس اسٹریپ میں واقع وائن کیسینو کے سامنے چاقو سے حملے میں دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی سہ پہر جنوبی لاس ویگاس بلیوارڈ کے 3100 بلاک میں پیش آیا۔Two Dead In Knife Attack

پولیس نے بتایا کہ چاقو کے حملے میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور جائے واقع سے ایک بڑا کچن چاقو برآمد کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ متعدد مقامات پر ہوا اور یہ کہ متاثرین میں سے کچھ "شوگرلز" ہوسکتی ہیں جنہوں نے اسٹریپ پر سیاحوں کے ساتھ تصویریں کھینچوائیں ہیں۔ پولیس نے علاقے کی سڑکوں کو سیل کر دیا ہے اور حملے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: احتجاج کے دوران لاس ویگاس میں پولیس افسر کو گولی ماری

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details