اردو

urdu

ETV Bharat / international

Road accident in Pakistan پاکستان میں بس کھائی میں گرنے سے دو افراد ہلاک - سندھ میں سڑک حادثہ

پاکستان کے ضلع جمشورو کے نوری آباد علاقے میں سپر ہائی وے پر ایک مسافر بس حادثے کی شکار ہو گئی جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ بس کے کھائی میں گرنے سے پیش آیا۔ road accident in Sindh

پاکستان میں بس کھائی میں گرنے سے دو افراد ہلاک
پاکستان میں بس کھائی میں گرنے سے دو افراد ہلاک

By

Published : Apr 19, 2023, 2:02 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع جمشورو میں منگل کو ایک مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو سروس نے بتایا کہ حادثہ ضلع کے نوری آباد علاقے میں سپر ہائی وے پر پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کی وجہ ڈرائیور کو نیند آنا ہوسکتا ہے۔ امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔ ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ چار مسافروں کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں میں ایک 23 سالہ خاتون جبکہ زخمیوں میں چار بچے اور دو نوجوان شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کا شکار بس صوبے کے شہر سکر سے صوبائی دارالحکومت کراچی کی طرف جا رہی تھی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فروری 2023 میں پاکستان کے خیبرپختونخوا کے علاقے اوپری کوہستان میں 40 سے زائد مسافروں سے بھری بس ایک کار سے ٹکرا گئی۔ بس شاہراہ قاراقورم پر گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی۔ حادثہ دیامر کے قریب ستیال چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا تھا۔ وہیں اس حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔ وہیں جنوری 2023 میں پاکستان کے دور افتادہ صوبہ بلوچستان میں ایک تیز رفتار مسافر بس پل کے ستون سے ٹکرانے اور کھائی میں گرنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ تیز رفتار مسافر بس لاسبیلا کے قریب یوٹرن لینے دوران ایک پُل کے کھمبے سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں تین لوگوں کو بچا لیا گیا جبکہ 41 افراد ہلاکہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details