اردو

urdu

ETV Bharat / international

Blue ticks of Taliban officials Disappear طالبان عہدے داروں کے بلیو ٹک غائب - طالبان حکومت

طالبان حکومت کے دو عہدیداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ویریفائیڈ ہونے کے بعد بلیو ٹک ہٹا دیے گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 18, 2023, 3:30 PM IST

کابل:طالبان عہدیداروں کے بلیو ٹک اچانک غائب ہو گئے، کل تک دو رہنماؤں کے اکاؤنٹس آفیشلی تصدیق شدہ ظاہر ہو رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے دو عہدیداروں کے ٹویٹر اکاؤنٹس ویریفائیڈ ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شدید تنقید شروع ہو گئی، جس پر ٹوئٹر انتظامیہ نے ان طالبان عہدے داروں کے بلیو ٹک ہٹا دیے ہیں۔

بہت سے لوگوں نے اس بات پر غم و غصہ کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے افغانستان کے سخت گیر اسلام پسند حکمرانوں کو اپنے نیلے رنگ کے نشانات دے دیے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے محکمہ اطلاعات تک رسائی کے سربراہ ہدایت اللہ ہدایت اور ذرائع ابلاغ کے سینئر عہدے دار عبدالحق حماد کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ روز پیر تک ویریفائیڈ تھے۔

واضح رہے کہ ہدایت اللہ ہدایت طالبان انتظامیہ کے امور سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر معلومات شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل بی بی سی نے پیر کو رپورٹ کیا تھا کہ طالبان کے مذکورہ دونوں عہدے داروں نے کامیابی کے ساتھ ٹوئٹر کا بلیو ٹک حاصل کر لیا ہے۔

ہدایت اللہ ہدایت کے ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، جب کہ میڈیا واچ ڈاگ کے سربراہ عبد الحق حماد کے کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار ہے۔ دریں اثنا طالبان رہنماؤں کی جانب سے معروف مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے تصدیقی فیچر 'بلیو ٹک' کے استعمال کے لیے ادائیگیوں کا عمل شروع کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغانستان میں دو طالبان رہنما اور ان کے چار حامی ٹوئٹر اکاؤنٹس بلیو ٹک کا استعمال کر رہے ہیں۔ بلیو ٹک حاصل کرنے والوں میں طالبان حکومت میں شعبہ برائے معلومات تک رسائی کے سربراہ ہدایت اللہ ہدایت کا اکاؤنٹ بھی شامل ہیں۔

طالبان کے نامور حامیوں نے بھی بلیو ٹک حاصل کر لیا ہے۔ طالبان اہلکار کے طور پر پہچانے جانے والے محمد جلال نے اپنی پوسٹ میں ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، 'ایلون مسک ٹوئٹر کو دوبارہ سے عظیم بنا رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:Twitter Blue Users ٹویٹر بلیو صارفین کو اب بات چیت میں اچھی رینکنگ ملے گی

ABOUT THE AUTHOR

...view details