گلگت بلتستان: ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر نے گلگت بلتستان میں حکومت پاکستان کا آفیشل اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے۔ اس خطے کے کچھ حصے بھارت کے لوکیشن میں نظر آرہا ہے۔ اس کے علاوہ جب پاکستانی صارفین ایپ پر لوکیشن فیچر کو آن کرتے ہیں، تو علاقے سے بھیجے گئے ٹویٹس کو بھارتی کشمیر سے آنے والے دکھاتا ہے۔ ٹوئٹر سے متعلق گلگت بلتستان کا مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب گلگت بلتستان میں متعدد ٹوئٹر صارفین نے شکایت کی کہ وہ پاکستانی حکومت کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں صارف نے حکومت کے اکاؤنٹ تک رسائی کی کوشش کی تو ایک پیغام دکھایا گیا، جس میں لکھا گیا کہ یہ اکاؤنٹ قانونی وجوہات کی بنا پر بھارت میں بلاک ہے۔
بتادیں کہ مارچ 2023 کے دوران بھارت میں پاکستانی حکومت کے سرکاری اکاؤنٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ سال 2022 میں پاکستان سے متعلق اکاؤنٹ کو قانونی شکایات پر دو بار بلاک کیا گیا۔ وہیں گلگت کے علاقے رحیم آباد کے رہائشی یاسر حسین نے ٹویٹ کیا کہ میں گلگت بلتستان میں ہوں اور ٹوئٹر پاکستان کی ٹویٹس نہیں دکھا رہا ہے۔ میں ان مختلف اکاؤنٹس کے ٹویٹس کو کیوں نہیں دیکھ سکتا جن کو میں فالو کرتا ہوں؟