بھارت میں حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے۔ ٹویٹر ہینڈل تک رسائی کے دوران دیکھا گیا کہ اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کے رہنما خطوط کے مطابق، مائیکرو بلاگنگ سائٹ عدالتی حکم جیسے جائز قانونی مطالبے کے جواب میں ایسی کارروائی کرتی ہے۔ فی الحال، حکومت پاکستان کی ٹویٹر فیڈ "@GovtofPakistan" بھارتی صارفین کو نظر نہیں آ رہی ہے۔ Pak Government Twitter
Pak Govt Twitter بھارت میں حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند - بھارت میں حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ
بھارت میں حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حالیہ مہینوں میں یہ اس قسم کا دوسرا واقعہ ہے۔ Pak Government Twitter
اطلاعات کے مطابق حالیہ مہینوں میں یہ اس قسم کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس اکاؤنٹ کو جولائی کے اوائل میں بھی روک دیا گیا تھا لیکن اسے دوبارہ فعال کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل، وزارت اطلاعات و نشریات نے ہندوستان کی قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اور امن عامہ سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر 16 یوٹیوب نیوز چینلز کو بلاک کر دیا تھا جن میں چھ پاکستان کے چینل بھی شامل تھے۔جون میں بھی بھارت نے پاکستانی سفارت خانوں کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹس کو اقوام متحدہ، ترکی، ایران اور مصر میں پابندی عائد کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Centre Blocks 45 YouTube Videos حکومت نے یوٹیوب کی 45 ویڈیوز پر پابندی لگائی