اردو

urdu

ETV Bharat / international

mali militant attack: مالی میں دو دہشت گردانہ حملوں میں انچاس شہری، پندہ فوجی ہلاک

افریقی ملک مالی میں دشت گردانہ حملوں میں ہوئی ہلاکتوں کے پیش نظر مالی کے عبوری صدر نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

a
a

By UNI (United News of India)

Published : Sep 8, 2023, 12:06 PM IST

بماکو:مغربی افریقی ملک مالی میں جمعرات کو ہوئے دو دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم 49 عام شہری اور 15 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ مالی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’مسلمانوں کو سپورٹ کرنے والے گروپ (جی ایس آئی ایم) نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں حملے اس نے کئے ہیں۔ اس گروپ نے ناؤ ’ٹومبکٹو‘ کے مسافروں اور گاؤ علاقے میں مالین مسلح افواج (ایف اے ایم اے ) کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اس دوہرے حملے کے جواب میں ہمارے بہادر ایف اے ایم اے کی مشترکہ فضائی و زمینی آپریشن میں تقریباً 50 دہشت گرد مارے گئے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام مسافروں کو نکالنے اور علاقوں، مقامات کو محفوظ بنانے کے لیے فوری انتظامات کیے گئے تھے۔ حملوں کے چند گھنٹے بعد، مالی کے عبوری صدر اسیمی گوئتا نے جمعرات سے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:آئی ایس نے مالی حملے کی ذمہ داری قبول کی

یاد رہے کہ سال 2012 کے بعد سے مالی ایک شورش، دراندازی اور بین فرقہ وارانہ تشدد سے دوچار ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور سینکڑوں ہزار بے گھر ہو چکے ہیں۔ ادھر، عالمی سطح پر بھی ان دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی جا رہی ہے وہیں متاثرین سے ہمدردری اور یکجہتی کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے خطے میں فوری امن اور خون خرابہ بند کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details