اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pakistan Road Accident پاکستان سڑک حادثے میں بیس افراد ہلاک - پاکستان سڑک حادثے میں بیس افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 20 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ Twenty people died in Punjab of Pakistan

پاکستان سڑک حادثے میں بیس افراد ہلاک
پاکستان سڑک حادثے میں بیس افراد ہلاک

By

Published : Aug 16, 2022, 12:07 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں منگل کی صبح ایک بس اور ٹینکر کے ٹکرانے کے حادثے میں کم از کم 20 لوگوں کی موت اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ بھیانک حادثہ صوبہ پنجاب کے ضلع جلال پور پیر والا کے قریب پیش آیا۔ مسافر بس کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے نتیجے میں کم از کم 20 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 6 زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔ Twenty people died in Pakistan road accident

یہ بھی پڑھیں: Balochistan Road Accident: پاکستان میں مسافر گاڑی کھائی میں گری، بائیس افراد ہلاک

روزنامہ اخبار 'ڈان' نے ملتان کے ڈپٹی کمشنر طاہر بھٹو کے حوالے سے بتایا کہ 'لاہور سے کراچی جانے والی مسافر بس نے موٹر وے پر جلال پور پیر والا انٹر چینج کے نزدیک پیچھے سے آئل ٹینکر کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد آگ لگنے سے 20 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ بس میں ڈرائیور اور خلاصی سمیت 26 افراد سوار تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details