انقرہ: ترکی میں بند کمرے میں ہونے والی ملاقات کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حامد الثانی نے ترکی -قطر اعلی حکمت عملی کمیٹی کے 8ویں اجلاس کی صدارت کی، جس میں دونوں ممالک کے متعلقہ وزراء نے شرکت کی۔ صدر ایردوان نے قطر کے امیر شیخ تمیم سے استنبول میں دولماباہچے کے اموری آفس میں ملاقات کی۔Turkey Qatar signed 11 agreements
وزیر خارجہ مولود چاووش اولو اور قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الا ثانی نے ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے۔ صدر ایردوان اور امیر شیخ تمیم کی موجودگی میں منعقدہ تقریب میں مختلف شعبوں میں تعاون کے بارے میں 11 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔