اردو

urdu

ETV Bharat / international

Turkey protests: پولیس نے استنبول میں 50 مظاہرین کو کیا گرفتار

مظاہرین کی وکیل زبیدہ چاپر نے کہا کہ ’’تقریباً 50 مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد انہیں سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ جنرل کے حوالے کر دیا جائے گا‘‘۔Protest in istanbul today

پولیس نے استنبول میں 50 مظاہرین کو کیا گرفتار
پولیس نے استنبول میں 50 مظاہرین کو کیا گرفتار

By

Published : Jun 1, 2022, 2:03 PM IST

انتاکیا: پولیس نے ترکی میں استنبول کے تقسیم اسکوائر میں 2013 کے حکومت مخالف مظاہروں کی سالگرہ کے موقع پر احتجاج کرنے والے 50 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

مظاہرین کی وکیل زبیدہ چاپر نے کہا کہ ’’تقریباً 50 مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد انہیں سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ جنرل کے حوالے کر دیا جائے گا‘‘۔انہوں نے کہا کہ منگل کو تقسیم اسکوائر پر مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے طلباء کو پولیس نے مارا پیٹا ہے۔Protestors arrested in Istanbul

واضح رہے کہ ترک۔عثمانی دور کے تقسیم فوجی بیرکوں کی تعمیر نو اور تقسیم اسکوائر کے قریب غازی پارک میں درختوں کی کٹائی کے خلاف 31 مئی 2013 کو مظاہروں نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد یہ احتجاج جلد ہی حکومت مخالف مظاہروں میں بدل گیا۔ مظاہروں کو ترکی کے نصف صوبوں اور یورپ میں مقیم ترک شہریوں کی حمایت حاصل تھی۔protest in istanbul today

ABOUT THE AUTHOR

...view details