اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترک فوج نے شمالی شام میں چار کرد جنگجوؤں کو قتل کیا

ترکیہ کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ''ترک مسلح افواج نے YPG کے ارکان کو آپریشن کے مقام پر گولیاں چلانے کے بعد ہلاک کر دیا۔ وزارت نے کہا کہ "ہم دہشت گردوں کو جواب دینا جاری رکھیں گے جو شام میں لوگوں کے امن و سلامتی کو بگاڑنا چاہتے ہیں۔"

ترک فوج نے شمالی شام میں چار کرد جنگجوؤں کو قتل کیا
ترک فوج نے شمالی شام میں چار کرد جنگجوؤں کو قتل کیا

By

Published : Aug 9, 2023, 1:17 PM IST

انقرہ: سیرین کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) کے کم از کم چار ارکان شمالی شام میں ترک فوج کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔ ترکی کی وزارت دفاع نے منگل کی رات یہ اطلاع دی۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ترک مسلح افواج نے YPG کے ارکان کو آپریشن کے مقام پر گولیاں چلانے کے بعد ہلاک کر دیا۔ وزارت نے کہا کہ "ہم دہشت گردوں کو جواب دینا جاری رکھیں گے جو شام میں لوگوں کے امن و سلامتی کو بگاڑنا چاہتے ہیں۔"
مزید پڑھیں: Ukraine War یوکرین کے رہائشی عمارت پر روس کا میزائل حملہ، سات افراد ہلاک
ترک حکام اکثر اپنے بیانات میں دہشت گردوں کے ہتھیار ڈالنے یا ان کی موت کے معنی میں "نیوٹرلائز" کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ گزشتہ چند ہفتوں سے شمالی شام میں ترک فوج اور وائی پی جی کے درمیان محاذ آرائی میں شدت آئی ہے۔ وزارت دفاع نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ شمالی شام میں ترک افواج کے ہاتھوں YPG کے پانچ ارکان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ یہ جنگجو ترک افواج پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔ ترکیہ کی فوج نے پڑوسی ملک سے متصل اپنی سرحد پر YPG فری زون بنانے کے لیے شمالی شام میں 2016 سے کئی آپریشن کیے ہیں۔ شام کے شمالی حصے میں حالیہ دنوں میں کرد جنگجوؤں اور ترک افواج کے بھی ٹکراؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details