استنبول: ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے کہا ہے کہ وہ آج منگل کو بخارسٹ میں نیٹو اتحاد کے اجلاس کے موقع پر اپنے سویڈن اور فن لینڈ کے ہم منصبوں سے نیٹو میں شمولیت کے لیے ان ممالک کی درخواستوں پر بات چیت کریں گے۔ نجی ترک ٹی وی چینل ’این ٹی وی‘ نے چاووش اوغلو کے حوالے سے بتایا کہ ہم منگل کو بخارسٹ میں سویڈن اور فن لینڈ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ یہ بات چیت سہ فریقی کوآرڈینیشن کے فریم ورک کے اندر ہوگی۔" Turkish, Swedish, Finnish FMs meet
ترکیہ نے نیٹو میں شامل ہونے کے امیدوار سویڈن اور فن لینڈ پر 'پی کے کے' اور اس کے اتحادیوں جیسے کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے ساتھ نرمی برتنے کا الزام لگایا ہے۔ چاووش اوغلو نے کہا کہ "ایکشن مثبت طور پر ترقی کر رہا ہے، لیکن ابھی بھی اقدامات کرنا باقی ہیں۔"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "حقیقت میں سویڈن وہ ملک ہے جسے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے"۔