انقرہ: ترکیہ کے اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ سفیر سیدات اونال نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت سے نہ تو انکار کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کام میں تاخیر کی جا سکتی ہے۔ اونال نے اقوام متحدہ جنرل کمیٹی کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے موضوع پر منعقدہ، نشست سے خطاب کیا۔ خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ، بین الحکومتی مذاکرات میں آسٹریا اور کویت کی بحیثیت سہولت کار تعیناتی کا خیر مقدم کرتا ہے اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے موضوع پر رائے شماری کے لئے بحیرہ اسود اقتصادی تعاون گروپ کے جاری کردہ بیانات کی حمایت کرتا ہے۔
اونال نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت سے نہ تو انکار کیا ہی جا سکتا ہے اور نہ ہی ان اصلاحات میں تاخیر کی جا سکتی ہے۔ موجودہ مفلوج ساخت کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نہ تو فلسطین میں فائر بندی کروا سکی ہے اور نہیں فلسطینی عوام کے ناقابل بیاں مصائب کا مداوا کر سکی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اصلاحاتی مرحلے کا، کونسل کی موجودہ کوتاہیوں کو دُور کرنا ضروری ہے۔ اس عمل کو سلامتی کونسل کو اس قابل بنانا چاہیے کہ کونسل منصفانہ اور جمہوری اہداف کو موثر اور بااختیار شکل میں عمل میں لا سکے۔