انقرہ: ترکی کی پارلیمنٹ نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران سکیورٹی سپورٹ فراہم کرنے کے لیے قطر میں فوج بھیجنے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔ پارلیمنٹ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، قطر کی درخواست پر، نومبر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے چھ ماہ کے لیے فوج بھیجنے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں ایک تجویز پیش کی گئی۔
Security of FIFA World Cup ترکی فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی کے لیے اپنی فوج قطر بھیجے گا
ترکیہ کے علاوہ امریکا، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور پاکستان بھی قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران سکیورٹی سپورٹ فراہم کریں گے۔ قطر کو ایک ماہ تک جاری رہنے والے فیفا فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ Security of FIFA World Cup
ترکی فیفا ورلڈ کپ کی سکیورٹی کے لیے اپنی فوج قطر بھیجے گا
ترک میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے علاوہ امریکا، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور پاکستان بھی قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران سیکیورٹی سپورٹ فراہم کریں گے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ قطر کو ایک ماہ تک جاری رہنے والے فیفا فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 21 نومبر 2022 کو جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
Last Updated : Oct 29, 2022, 3:57 PM IST