اقوام متحدہ United Nations نے افغانستان میں آنے والے زلزلے کے بعد امداد کرنے پر ترکیہ اور پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔ نیو یارک کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے لیے خصوصی نائب مندوب رامض الاکبروف نے بتایا کہ میں نے ترک سفارت خانے کے حکام سے ملاقات کی ہے، افغانستان میں امدادی کاروائیوں میں ہمارا تجربہ ناکافی ہے لہذا امید ہے کہ اس سلسلے میں ترکیہ ہماری مدد کرنے کے قابل ہے۔ الاکبروف نے کہا کہ غذائی تقسیم مراکز کے قیام کے سلسلے میں ترک اور پاکستانی حکام نے اہم کردار ادا کیا ہے Key Role in Helping Afghanistan اور ان کی اس فراخ دلانہ انسانی کوششوں پر اقوام متحدہ ان کی مشکور ہے مگر ہمیں مزید عالمی امداد کی ضرورت ہے۔
طالبان اہلکار عبدالقادر بلخی نے بتایا ہے کہ حکومت عوام کو حسب منشا مالی امداد کی فراہمی میں ناکام رہی ہے، ہمسایہ اور دیگر ممالک کی جانب سے ہماری مدد وقت کی ضرورت ہے مگر ہمیں امداد میں اضافہ درکار ہے کیونکہ ایسی تباہی ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ اس سے قبل طالبان کے سپریم لیڈر ملا ھبۃ اللہ اخوندزادہ اور سابق صدر حامد کرزئی بھی عالمی برادری سے افغانستان کی امداد کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔