اردو

urdu

ETV Bharat / international

Tsunami Alert in Italy: ترکی میں زلزلے کے بعد اٹلی میں سونامی کا الرٹ - Earthquake in Turkey

ترکی میں زلزلے کے بعد آس پاس کے ممالک نے الرٹ جاری کردیے ہیں جب کہ اٹلی نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ اٹلی حکام نے لوگوں کو ساحلوں سے دور رہنے کو کہا ہے۔ Tsunami alert in Italy after earthquake in Turkey

ترکی میں زلزلے کے بعد اٹلی میں سونامی کا الرٹ جاری
ترکی میں زلزلے کے بعد اٹلی میں سونامی کا الرٹ جاری

By

Published : Feb 6, 2023, 2:28 PM IST

نئی دہلی: ترکی اور شام میں آج صبح 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد اب تک 360 سے تجاوز کرچکی ہے۔ ترکی میں زلزلے کے بعد آس پاس کے ممالک نے بھی الرٹ جاری کردئے ہیں۔ وہیں اٹلی نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ اٹلی حکام نے لوگوں کو ساحلوں سے دور رہنے کو کہا ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے ترکی کے جنوب مشرقی علاقے غازی انتیپ میں محسوس کیے گئے ہیں۔ تو وہیں، EMSC مانیٹرنگ سروس نے کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ترکی میں سنلیؤرفہ علاقے کے میئر نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے اب تک 360 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 4 بجکر 17 منٹ پر آیا تھا۔ زلزلے کا مرکز 17.9 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ لبنان میں بھی تقریباً 40 سیکنڈز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں:

ذرائع کے مطابق ترکی میں زلزلے کے باعث 16 عمارتوں کے گرنے کی خبر ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ترکی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ترکی میں زلزلے کے جھٹکوں کے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ ویڈیوز میں خوف زدہ لوگ ادھر ادھر بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔ کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ترکی کے علاوہ شام اور لبنان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ شام کے شہر الپو اور حما میں زلزلے سے زیادہ نقصان کی خبر ہے۔ دمشق میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details