اردو

urdu

ETV Bharat / international

Trump On Russia Ukrain تیسری جنگ عظیم کو روکنے کے لیے روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات ضروری، ٹرمپ - واشنگٹن نیوز

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت فوری طور پر شروع ہونی چاہیے ورنہ یہ بحران تیسری عالمی جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے اور عالمی تباہی پھیلا سکتا ہے۔ Trump On Russia Ukrain

ٹرمپ
ٹرمپ

By

Published : Oct 9, 2022, 8:58 PM IST

واشنگٹن: ٹرمپ نے سنیچر کو نیوادا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں لاکھوں لوگ مارے جا رہے ہیں۔ ہمیں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے چاہئیں، ورنہ تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی اور سب لوگ ہلاک ہو جائیں گے اور ہماری سرزمین پر کچھ بھی نہیں بچے گا۔

منگل کے روز، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ مذاکرات کے ناممکن ہونے کے بارے میں یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو مذاکرات کے حوالے سے صورتحال میں تبدیلی کا انتظار کرے گا۔ Trump Calls For Russia Ukrain Peace Negotiations Prevent World War iii

ABOUT THE AUTHOR

...view details