اردو

urdu

ETV Bharat / international

Canada Monkeypox Cases کناڈا نے کی منکی پوکس کے 1289 معاملوں کی تصدیق - کناڈا منکی پوکس کیسز

کناڈا میں منکی پوکس کے 1289 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں 35 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ Monkeypox Cases in Canada

کناڈا نے کی منکی پوکس کے 1289 معاملوں کی تصدیق
کناڈا نے کی منکی پوکس کے 1289 معاملوں کی تصدیق

By

Published : Sep 3, 2022, 9:30 AM IST

اوٹاوا: کناڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے کہا کہ کناڈا میں منکی پوکس کے 1289 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں 35 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ صحت ایجنسی نے جمعہ کو بتایا کہ تصدیق شدہ معاملوں میں سے 618 اونٹاریو، 493 کیوبیک، 139 برٹش کولمبیا، 31 البرٹا، تین ساسکیچیوان، دو یوکون اور ایک ایک نووا اسکاٹیا، مانیٹوبا اور نیو برنسوک سے ہیں۔ Total Monkeypox Cases in Canada

صحت ایجنسی نے صوبوں اور علاقوں میں مدافعتی ویکسین کے ایک لاکھ سے زیادہ ڈوز فراہم کئے ہیں۔ اب تک 60 ہزار سے زائد لوگوں کو کم از کم ایک خوراک دی جا چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ منکی پوکس ایک وائرل بیماری ہے جو متاثرہ شخص کے قریبی رابطے سے دوسرے انسان میں پھیل سکتی ہے جس میں گلے ملنا، مالش کرنا یا جنسی ملاپ شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details