لاس اینجلس: امریکہ کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے ملک میں منکی پوکس کے 20 ہزار سے زیادہ معاملوں کی تصدیق کی ہے۔ منگل کو سی ڈی سی کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں منکی پوکس کے 20733 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ Monkeypox Cases in US
سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق، کیلیفورنیا میں سب سے زیادہ 3833 معاملےہیں اس کے بعد نیویارک میں 3526 اور فلوریڈا میں 2126 معاملے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ منکی پوکس ایک وائرل بیماری ہے جو متاثرہ شخص کے قریبی رابطے سے دوسرے انسان میں پھیل سکتی ہے جس میں گلے ملنا، مالش کرنا یا جنسی ملاپ شامل ہے۔