نئی دہلی: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان مضبوط شراکت داری ہے اور وہ مستقبل کے مضمرات کے ساتھ معاملات پر بات کریں گے۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے میٹنگ کے آغاز میں اپنے ریمارکس میں کہا، "ہم ایک آزاد اور کھلے اور خوشحال ایشیا پیسیفک کو فروغ دے رہے ہیں، جس میں جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ کواڈ میں اپنی شراکت داری کو مضبوط کرنا بھی شامل ہے۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور بھارت بین الاقوامی امن میں اپنی شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں اور ایک اصول پر مبنی نظم کو مضبوط کر رہے ہیں۔ بلنکن نے یہ بھی کہا کہ دفاعی تعاون ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔
بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال ایک بڑی تشویش ہے۔ جب کہ بھارت نے اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کی ہے۔ جے شنکر نے یہ بھی کہا کہ "بھارت نے ہمیشہ محفوظ اور تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر رہتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ امن کے ساتھ ساتھ، فلسطین کی ایک خودمختار اور قابل عمل ریاست کے قیام کے لیے براہ راست مذاکرات کی بحالی کی وکالت کی ہے ۔"