اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیے جانے کے ایک دن بعد ان کی رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اے آر وائی نیوز نے پیر کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کبے جانے کے ایک دن بعد ان کی رہائش گاہ کی جانب جانے والی سڑک پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ Tight Security Arrangements outside Imran Residence
یہ بھی پڑھیں:
عمران خان کے خلاف ہفتہ کو ان کی اسلام آباد کی ریلی میں عدلیہ، پولیس اور دیگر ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں اتوار کے روز دہشت گردی کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے پولیس افسران پر اپنے قریبی ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا جنہیں خود غداری کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔