اردو

urdu

ETV Bharat / international

Turkish Strike in Iraq ترکیہ کے فضائی حملے میں تین یزیدی عسکریت پسند ہلاک - ترک طیارے کا عراق میں حملہ

ترک طیارے نے عراق کے شمالی صوبے نینویٰ میں یزیدی عسکریت پسندوں کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی جس میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔ Yazidi militiamen killed in northern Iraq

ترکیہ کے فضائی حملے میں تین یزیدی عسکریت پسند ہلاک
ترکیہ کے فضائی حملے میں تین یزیدی عسکریت پسند ہلاک

By

Published : May 24, 2023, 10:59 AM IST

بغداد: عراق کے شمالی صوبے نینویٰ میں ترک کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تعلق رکھنے والے تین یزیدی عسکریت پسند منگل کے روز ترکیہ کے فضائی حملے میں مارے گئے۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5:00 بجے (0200جی ایم ٹی) پیش آیا۔ عراق کے نیم خودمختار کردستان علاقے کی انسداد دہشت گردی سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ترک طیارے نے نینویٰ کے صوبائی دارالحکومت موصل سے تقریباً 120 کلومیٹر مغرب میں سنجار شہر کے قریب یزیدی ملیشیا کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی جس میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔ سنجار سیکیورٹی یونٹ (وائی بی ایس) ایک یزیدی ملیشیا ہے جسے 2007 میں عراق میں یزیدی برادری کے تحفظ کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس گروپ کے پی کے کے گروپ سے مضبوط تعلقات ہیں۔

پی کے کے کو ترکیہ، امریکہ اور یورپی یونین نے دہشت گرد گروپ کے طور پر درج کیا ہے۔ ترک افواج اکثر شمالی عراق بالخصوص قندیل پہاڑوں میں فضائی حملے اور بمباری کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ نومبر 2022 میں ترکی نے شمالی شام اور عراق میں 89 مقامات پر فضائی حملے کیے تھے جن میں کرد گروپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان پر استنبول میں ہوئے بم دھماکوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 13 نومبر 2022 کو استنبول کے بیچوں بیچ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں 6 شہری ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ترک حکام اس حملے کا الزام پی کے کے اور تنظیم وائی پی جی پر عائد کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details