کینبرا: آسٹریلیا کے شمالی ساحل پر گر کر تباہ ہونے والے امریکی ہوائی جہاز کے ملبے سے امریکی بحریہ کے تین اہلکاروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور تلاش کا مشن جاری ہے۔ یہ ہوائی جہاز اتوار کے روز آسٹریلیا کے شمالی ساحل پر معمول کی فوجی تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی طیارہ MV-22B آسپرے میں 23 اہلکار سوار تھے۔ اتوار کی دیر شب ڈارون میں میرین روٹیشنل فورس نے تین بحری اہلکاروں کی موت اور دیگر 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں سے پانچ کو علاج کے لیے رائل ڈارون اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
پیر کے روز حادثے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے شمالی علاقہ کے پولیس کمشنر مائیکل مورفی نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ABC) ریڈیو پر بتایا کہ ہنگامی خدمات کے ذریعے تین امریکی بحری اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈارون سے تقریباً 60 کلومیٹر شمال میں میلویل جزیرے کے علاقے سے لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیم نے رات بھر کام کیا۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: Ukrainian Plane Crash یوکرین کے دو جنگی تربیتی طیارے کریش، تین فوجی پائلٹوں کی موت
Australia Aircraft Crash آسٹریلیا میں مشق کے دوران طیارہ حادثے کا شکار، تین امریکی فوجی ہلاک - ایکسرسائز پریڈیٹر رن 2023 کے دوران حادثہ
حادثے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے شمالی علاقہ کے پولیس کمشنر مائیکل مورفی نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ABC) ریڈیو پر بتایا کہ ہنگامی خدمات کے ذریعے تین امریکی بحری اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ Australia aircraft crash
Etv Bharat
Published : Aug 28, 2023, 12:00 PM IST
|Updated : Aug 28, 2023, 12:13 PM IST
Shooting in America فلوریڈا میں 'نسلی بنیاد پر' فائرنگ میں تین افراد ہلاک
آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے آج اے بی سی ٹی وی پر بتایا کہ حکومت نے مرنے والوں کے تئيں تعزیت کا اظہار کیا اور وہ کسی بھی طرح کی درکار مدد کی پیشکش کے لیے امریکی سفیر کیرولین کینیڈی سے رابطے میں ہے۔ US Aircraft Crashed in Exercise Predators Run 2023
یو این آئی
Last Updated : Aug 28, 2023, 12:13 PM IST
TAGGED:
Australia Aircraft Crash