اردو

urdu

ETV Bharat / international

US Strikes in Syria شام میں امریکی حملے میں اسلامک اسٹیٹ کے تین سرکردہ رہنما ہلاک - شام میں دو فضائی حملے

امریکا نے شمالی شام میں دو فضائی حملوں میں عالمی شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے تین رہنماؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یہ فوجی کارروائی شمال میں شامی حکومت کے زیر کنٹرول علاقے میں کی گئی۔ ان حملوں میں ایک جنگجو کے زخمی اور دو کو زندہ پکڑنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔US Strikes in Syria

three senior islamic state militants killed in us strikes in syria
شام میں امریکی حملے میں اسلامک اسٹیٹ کے تین سرکردہ رہنما ہلاک

By

Published : Oct 7, 2022, 6:32 PM IST

واشنگٹن: امریکی فوج نے چھ اکتوبر کو دعویٰ کیا کہ اس نے شام میں دو الگ الگ فوجی کارروائیوں میں اسلامک اسٹیٹ کے تین سینیئر رہنماؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے اہداف سے متعلق خفیہ معلومات جمع کرنے کے بعد یہ کاروائی انجام دی تاکہ حملے کے دوران شہریوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام کو امریکی فوج کے ایک فضائی حملے میں داعش کا ایک نائب رہنما ابو ہاشم العماوی اور ابو محمد القحطانی کو ہلاک کیا گیا۔ US Strikes in Syria

حکام نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز نے شام میں کامیشلی گاؤں کے قریب ایک چھاپہ مارا، جس میں آئی ایس کا جنگجو رکان واحد الشمان کو مارا گیا۔ اس دوران ایک جنگجو زخمی اور دو کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ حکام کے بیان کے مطابق اس حملے میں کوئی شہری یا امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا۔ حکام نے فضائی حملے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: US Counterterrorism Operation in Syria: شام میں امریکہ کی انسداد دہشت گردی آپریشن میں کم از کم تیرہ شہری ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details