اردو

urdu

ETV Bharat / international

Suicide Bombing in Indonesia انڈونیشیا میں خودکش بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی

انڈونیشیا کے جاوا صوبے کی راجدھانی بانڈونگ میں ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے پہلے پولیس اہلکاروں کو چاقو دکھایا اور پھر دھماکہ کر دیا۔ Bombing at Indonesian police Station

انڈونیشیا میں خودکش بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی
انڈونیشیا میں خودکش بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی

By

Published : Dec 7, 2022, 1:28 PM IST

جکارتہ: انڈونیشیا کے جاوا صوبے کی راجدھانی بانڈونگ کے ایک پولیس اسٹیشن میں بدھ کی صبح خودکش بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آور مارا گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ بانڈونگ پولیس کے سربراہ اشون سیپیونگ نے یہاں بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 20 منٹ پر آستانہ انیار کے ذیلی ضلعی پولیس اسٹیشن میں ہوا۔ police officers injured in Indonesia

انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا ’’حملہ آور پولیس اسٹیشن میں اس وقت داخل ہوا جب پولیس اہلکار اپنے معمول کے کام میں مصروف تھے۔ حملہ آور نے پہلے پولیس اہلکاروں کو چاقو دکھایا اور پھر دھماکہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details