برازیل: برازیل کی ریاست ایسپریتو سانتو میں جمعہ کے روز ایک نامعلوم حملہ آور نے دو اسکولوں پر فائرنگ کر دی جس میں تین افراد ہلاک اور 11 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا کہ حملہ آور نے خودکار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ کی۔ shooting incidents in Espirito Santo
یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ مبینہ حملہ آور نے فوجی وردی پہن رکھی تھی اور اس نے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا۔ مشتبہ حملہ آور نوجوان معلوم ہوتا ہے۔ یہ واقعہ دارالحکومت سے 50 میل دور ویٹوریا نامی ایک چھوٹے سے قصبے میں پیش آیا۔