اردو

urdu

ETV Bharat / international

Police Firing in Karachi پاکستان میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں تین افراد ہلاک - کراچی میں پولیس کی فائرنگ

پاکستان کے کراچی میں گشت کے دوران پولیس نے دو موٹر سائیکل پر سوار تین لوگوں کو روکنے کا اشارہ دیا لیکن موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ہلاک ہو گئے۔ pakistan Police seized weapons

پاکستان میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں تین افراد ہلاک
پاکستان میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں تین افراد ہلاک

By

Published : Apr 8, 2023, 1:51 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں ہفتہ کی صبح پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ سٹی پولیس نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ’’شہر میں معمول کے گشت کے دوران پولیس نے دو موٹر سائیکل سوار تین افراد کو روکا لیکن انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔‘‘ پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان مارے گئے۔ بعد ازاں ان کا اسلحہ اور موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔ پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزموں کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے بعد مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی مہم تیز کر دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کی صبح پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چار اپریل کو پاکستان کے شمال مغربی صوبے میں عسکریت پسندوں نے دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس پر تازہ ترین حملہ افغانستان کی سرحد سے متصل صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں ہوا۔ سینئر پولیس افسر اسلام الدین خان نے بتایا کہ یہ دونوں اہلکار رمضان کے مقدس مہینے میں رات کو خصوصی نماز کے لیے مسجد میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔ خان نے کہا کہ بندوق برداروں نے اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کردی جب انہوں نے ایک موڑ پر موٹرسائیکل کی رفتار کم کی۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ حالانکہ کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details