پشاور: پاکستان فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ایک بمبار نے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق فورسز کا قافلہ تحصیل دتہ خیل سے میران شاہ جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے حملہ کیا۔Suicide Attack in Waziristan
فورسز نے علاقے کو سیل کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خود کش دھماکے کے نتیجے میں مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کا 33 سالہ نائیک عابد ہلاک ہوگیا۔ اس کے علاوہ مزید دو شہری بھی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ اس سے قبل 16 دسمبر کو بھی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں ایک شہری اور ایک فوجی جوان ہلاک ہو گیا تھا۔